موغادیشو،10جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)صومالیہ میں خشک سالی کے شکار علاقے بائیدوا میں گزشتہ روز خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز میں فوجیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 14افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی، جب کچھ فوجیوں نے تقسیم کے لیے ارسال کی گئی خوراک کے کچھ ڈبے چرانے کی کوشش کی۔ یہ خوراک خشک سالی سے شدید متاثرہ افراد میں تقسیم کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں دیگر 20افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔